Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی کے والد پر سنگین الزامات

والد نے مجھے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، بیٹی کا انکشاف
شائع 27 جولائ 2024 09:26pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی نے اپنے والد پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی 20 سالہ ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا نے کہا ہے کہ والد نے میرے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہوا تھا۔

ایلون مسک کا ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے ماہانہ 45 لاکھ ڈالر عطیہ دینے کا اعلان

ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ والد بچپن میں ان کے نسوانی رویے کے سبب ہراساں کرتے تھے اور مردانہ رویہ اختیار کرنے کیلئے زور دیتے تھے۔

ویوین جینا ولسن نے بتایا کہ ایلون مسک نے اپنے اکثر بیانات میں مجھے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی، میں جس کا جواب دینے کا پورا حق رکھتی ہوں اور انہیں لگتا تھا کہ میں ان سب معاملے پر خاموشی اختیار کروں گی مگر ایسا نہیں ہے۔ میں خاموش نہیں رہوں گی۔

ایلون مسک کا امریکی اخبار پر طنزیہ وار، نقصان کی بھرپائی کیلئے ایک ہفتے تک انڈے نہ کھانے کا اعلان

ایک انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان کی بیٹی لڑکی نہیں ہے اور ’ووک مائنڈ وائرس‘ نے ان کے بیٹے کو ماردیا ہے، اور انہیں ٹرانسجینڈر کے علاج کے بارے میں دھوکے میں رکھا گیا تھا۔

ویوین کے مطابق ایلون مسک نے ان کے علاج کی منظوری جان بوجھ کر دی تھی اور انہیں کسی نے دھوکہ نہیں دیا۔

Elon Musk

vivian jina

transgender daughter