Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی والے تیار ہوجائیں، مون سون ہواؤں کے طاقتور سسٹم کی انٹری ہوگئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسلادھار بارش کی تاریخ بتا دی
شائع 27 جولائ 2024 08:47pm

سندھ میں طاقتور مون سون ہواؤں کا سسٹم داخل ہو گیا، کل سے 30 جولائی تک تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین، سجاول اور دیگر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے 30 جولائی تک کراچی، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں اتوار اور پیر کو درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا۔

کراچی میں کل شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب مون سون کے نئےسلسلے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں بالائی حصوں میں داخل ہونے کے باعث 28 تا 31 جولائی تک تیزبارشوں کا امکان ہے۔

کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان، ملک بھر میں بھی بادل جم کر برسنے کو تیار

بالائی کے پی، گلیات، مری، گلگت بلتستان، کشمیرمیں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ندی نالوں میں پانی کا بہاو تیز ہونے اور لینڈسلایڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

بارشوں کے باعث بلوچستان کے مقامی نالوں سمیت ڈی جی خان اورراجن پور میں طغیانی آسکتی ہے۔

Met Office

Rain

Karachi Rain

heavy rains

rainy weather

Rain prediction

HEAVY RAINFALL