Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چالیس آئی پی پی مالکان کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے، گوہر اعجاز

دعا ہے کہ اللہ تعالی انصاف کے حصول میں ہماری مدد کرے، سابق نگراں وزیر تجارت
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 09:05pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ہم قوم کی جانب سے 40 آئی پی پی مالکان کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں گوہر اعجاز نے کہا کہ آئی پی پیز مالکان کیخلاف سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں۔

ایم کیوایم پاکستان نے آئی پی پیز کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

انھوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس کوشش میں کامیابی عطا فرمائے، اور انصاف کے حصول میں ہماری مدد کرے۔

آئی پی پیز کا مسئلہ انڈسٹری اور 24 کروڑ عوام کا ہے، حل نکالیں گے، انوار الحق کاکڑ

واضح رہے کہ ایک روز قبل سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی لاہور میں پاکستان فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اجلاس کے موقع پر کہا تھا کہ آئی پی پیز کا مسئلہ انڈسٹری سمیت 24 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔ آئی پی پیز کا معاملہ سینٹ میں زیر بحث ہے۔ ہم یہ مسئلہ اٹھا کر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کر رہے ہیں ہم مسئلے کا حل بات چیت سے نکالیں گے۔

IPPs

electricity bill

gohar ejaz