Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: نانا کے ہاتھوں قتل نوجوان لڑکی کے شوہر کا بیان سامنے آگیا

مقتولہ نے ایک سال قبل جامشورو میں پسند کی شادی کی تھی، پولیس
شائع 28 جولائ 2024 09:50pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کراچی کے علاقے کورنگی میں نانا کے ہاتھوں قتل نوجوان لڑکی کے شوہر کا بیان سامنے آگیا۔ گزشتہ روز ملزم نے پسند کی شادی کرنے والی نواسی کو کلہاڑی کے وار کرکے اس لئے مار ڈالا تھا کہ وہ خلع لینے سے انکار کر رہی تھی۔

مقتولہ شہزادی کے شوہر دلدار کھوسو کا کہنا ہے کہ نو ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی، شہزادی نے فون پر بتایا کہ اسے مار دیں گے اور آپ کو بھی قتل کردیں گے۔ پولیس کو بھی درخواست دی لیکن اہلیہ کو برآمد نہیں کرایا گیا۔

شوہر نے شہزادی کی لاش کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ’چچا شاہنواز، ماموں اور باپ نے میری اہلیہ کو قتل کیا‘۔

دلدار نے بتایا کہ اہلیہ کے والد نے کہا تھا کہ بیٹی لے آؤ، یہاں ہم اپنی خوشی سے شادی کریں گے، شہزادی کو کراچی لانے کے بعد مجھے طلاق کا کہا گیا، جب کہ میں 4 بار عدالت گیا لیکن شہزادی کو نہیں لایا گیا۔

ہفتے کو پولیس حکام کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات عوامی کالونی تھانے کی حدود مارفانی گوٹھ میں ہوئی۔ مقتولہ نے ایک سال قبل جامشورو میں پسند کی شادی کی تھی۔ ملزم مقتولہ کو واپس کراچی لےکر آیا اور کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔

کراچی: 8 بچوں کی ماں، تیسری شادی کی خواہشمند خاتون اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کا بھی ہفتے کے روز کہنا تھا کہ گرفتار ملزم رشتے میں مقتولہ کا نانا ہے۔ خاتون کی شناخت 15سالہ شہزادی ولد اللہ بچایو کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی کے ملیر کھوکھرا پار میں گھر سے 2 بہنوں کی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق ملزم نے کلہاڑی کے ور کرکے لڑکی کو قتل کیا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

ملزم کا بیان

لڑکی کا نانا شریف، پسند کی شادی کرنے والی نواسی کو خلع دلوانا چاہتا تھا، ملزم نے بتایا کہ ’15 سالہ شہزادی دو بار بھاگ کر گئی میں نے اس کو پکڑ لیا، ہفتے کو پیشی تھی سٹی کورٹ میں، اسے کہا کہ چلو یہ نہیں جارہی تھی، میرے اسرارکرنے پر بھی انکار کیا تو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا، میرے ساتھ کوئی دوسرا ملوث نہیں تھا۔

پولیس نے بتایا کہ شہزادی نے ایک سال قبل کھوسہ برادری کے لڑکے سے شادی کی تھی، گھروالے پسند کی شادی کیخلاف تھے، لڑکی کا سگے باپ نے نانا کو قتل کا ٹاسک دیا اور چلا گیا۔

karachi

Crime

Karachi Police

Love Marriage