Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائلین کی سہولت کے لیے اسلام آباد ضلعی عدالت میں ڈیجیٹل سسٹم کا آغاز ہو گیا

سسٹم کے ذریعے سائلین کو کیسز کی معلومات میسجز ای میل کے ذریعے ملا کرے گی
شائع 27 جولائ 2024 07:25pm
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سائلین کی سہولت کے لیے اسلام آباد ضلعی عدالتوں میں جدید ڈیجیٹل سسٹم کا آغاز ہو گیا ۔ جس کا افتتاح چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج عمر رشید ڈار نے ڈیجیٹل سسٹم تیار کیا، جس کے استعمال سے مقدمات دائر ہونے سے فیصلہ ہونے تک ہر تاریخ کا اسٹیٹس آن لائن دستیاب ہو گا۔ جدید ڈیجیٹل سسٹم اسلام آباد ہائیکورٹ، ضلعی عدلیہ، بار اور نادرا کو آپس میں ملا دے گا۔

سسٹم کے ذریعے سائلین کو مقدمات کی معلومات میسجز اور ای میل کے ذریعے ملا کرے گی۔ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے ای نوٹسز بھیجے جا سکیں گے ۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں آن لائن مقدمات کی معلومات کے لیے (کیوسک) مشین نصب ہو گی۔

سسٹم کا منفرد پہلو اسلام آباد جوڈیشری کا ایک سینٹرلائزڈ ڈیٹا سینٹر، سینٹرلائزڈ ڈیٹا ایپ اور سینٹرلائزڈ ڈیٹا بیس پر مشتمل ہونا ہے ۔ ون ونڈو انفارمیشن ڈیسک، مصدقہ کاپی مینجمنٹ سسٹم کا بھی آغاز ہو گا۔ وکلا اور ان کے لائسنس کا اسٹیٹس بھی آن لائن سسٹم پر موجود ہو گا۔

ڈیجیٹل سسٹم پولیس، پراسیکیوشن اور جیل اتھارٹیزکے ساتھ بھی منسلک ہو گا۔ اور جدید ڈیجیٹل سسٹم عدلیہ میں مزید شفافیت اور کارکردگی کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔

pending cases

online