Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی پی پیز کیخلاف مہم رنگ لے آئی، ججز، پارلمینٹرینز، اداروں سمیت دیگر کی فری بجلی بند کرنے پر غور

صرف انڈسٹری اورکاروبارکوجائزسہولتیں دی جائیں گی، ذرائع
شائع 27 جولائ 2024 06:25pm

لاہور میں آئی پی پیزکےخلاف آگاہی مہم رنگ لےآئی، انرجی پلاننگ کمیشن میں اخراجات کم کرنے پرکام شروع کر دیا۔

انرجی ڈویژن ذرائع کے مطابق آئی پی پیزپرایمرجینسی پلان پرکام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت دیگر وزارتوں میں بھی اخراجات کمی پر کام شروع ہو چکا ہے۔

ذرائع نے بھی بتایا کہ تمام اداروں میں مفت بجلی فراہمی سہولت ختم کرنے، ججز،پارلمینٹرین سمیت دیگرکی فری بجلی اور دوسرے مرحلےمیں مفت پٹرول سہولت ختم کرنے پرغورہوگا۔ نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کم کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

حکومتی اخراجات میں کمی کیسے کی جائے، وزیراعظم کو رپورٹ پیش

عوام پر 4 ہزار ارب ٹیکسز کا بوجھ ڈال کر حکومت نے اخراجات 25 فیصد بڑھا لیے، شاہد خاقان

ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف انڈسٹری اورکاروبارکوجائزسہولتیں دی جائیں گی۔

IPPs