Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن کے 7 اسٹار ہوٹل کی امبانیز کی پری ویڈنگ تقریبات کی تردید

پوسٹ ویڈنگ سیلبریشن کیلئے ہوٹل کو بُک نہیں کروایا گیا ہے، ہوٹل انتظامیہ
شائع 27 جولائ 2024 06:12pm

چند دنوں سے یہ خبر زیر گردش تھی کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی اب پوسٹ ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہوگا جو کہ غالبا 2 ماہ تک جاری رہیں گی جس کے لئے لندن کے 7 اسٹارہوٹل کو بک کیا گیا ہے۔

کئی میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا کہ امبانی بکنگھم شائر کے مشہور اسٹوک پارک، لگژری ہوٹل اینڈ گالفنگ اسٹیٹ میں پوسٹ ویڈنگ تقریبات میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوں گے۔

امبانیز کا بیٹے کی ہونے والی شادی سے پہلےاجتماعی شادی کا اہتمام

تاہم لندن کے اسٹوک پارک جو کہ 7 اسٹارہوٹل بھی ہے اسکی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے اور اس حوالے سے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔

ہوٹل انتظامیہ نے انسٹاگرام پر اننت امبانی اوررادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہوٹل شادی کے کسی پروگرام کی میزبانی نہیں کرے گا۔

بہو کی رخصتی پر سسر مکیش امبانی کے آنسو آگئے، ویڈیو وائرل

پوسٹ میں ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسٹوک پارک میں، ہم عام طور پر نجی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے لیکن میڈیا کی حالیہ قیاس آرائیوں کی روشنی میں اور درستگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم یہ واضح کرنا چاہیں گے کہ رواں موسم گرما میں اسٹیٹ میں شادی کی کوئی تقریبات کا منصوبہ نہیں ہے۔

ہاردیک پانڈیا اور اننیا پانڈے کی پروان چڑھتی محبت کا ایک اور اشارہ

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ہمیشہ کی طرح ہم ایک عالمی معیار کے ہوٹل اور گولف کورس کے طور پر اسٹیٹ کے لیے اپنے مستقبل کے وژن کے حوالے سے پُرعزم ہیں اور اس کی فراہمی کے لیے اپنے اسٹیک ہولڈرز اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

Anant Ambani

Anant Ambani Wedding