Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان بہادر بنیں اور کہہ دیں میں نے پارٹی کو فوج سے لڑایا، عرفان صدیقی

الزام دوسروں کے سر تھوپنے کے بجائے بانی پی ٹی آئی مردانگی کا مظاہرہ کریں، لیگی سینیٹر
شائع 27 جولائ 2024 06:01pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے حضور عرضیاں دینے والے عمران خان بہادر بنیں، پورا سچ اگل دیں اور کہہ ڈالیں کہ ہاں پی ٹی آئی کو فوج سے میں نے لڑایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں عرفان صدیقی نے کہا کہ ’آرمی چیف کے حضور عرضیاں گذارنے والے بانی چیئرمین بہادر بنیں، اعصاب جواب دے گئے ہیں تو پورا سچ بھی اگل دیں، الزام دوسروں کے سر تھوپنے کے بجائے مردانگی کا مظاہرہ کریں، کہہ ڈالیں کہ ہاں پی ٹی آئی کو فوج سے میں نے لڑایا‘۔

میرے خلاف جی ایچ کیو پر احتجاج کیلئے اکسانے کا بیانیہ بنایا گیا ہے، عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ

لیگی سینیٹر نے مزید لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ ڈالیں کہ ’جنرل عاصم منیر کی تقرری روکنے کے لئے پنڈی پر یلغار انہوں نے کی، کہہ ڈالیں کہ کبھی خود کبھی بیگم پر قاتلانہ حملوں کے الزامات انہوں نے لگائے۔‘

عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ ڈالیں کہ ’میں نے 9 مئی کو عاصم منیر کا تختہ الٹنے کیلئے فوج میں بغاوت کی سازش کی، 200 سے زیادہ فوجی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں پر حملے میں نے کرائے۔

حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ ڈالیں کہ ’فضائیہ کے طیارے میں نے جلائے، ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کا مضحکہ میں نے اڑایا، سوشل میڈیا سے عاصم منیر اور فوج کو گالیاں میں نے دلوائیں، بیرون ملک اپنی فوج اور چیف کے خلاف بسوں پر اشتہاری مہم میں نے چلوائی،عاصم منیر کو اس عہد کا یحییٰ خان باور کرانے والی ویڈیو میں نے بنوائی، جیل میں بیٹھ کر فوج اور چیف کے خلاف مضمون میں لکھ رہا ہوں۔‘

irfan siddiqui

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)