Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں غلطی سے جھنڈا الٹا لہرا دیا گیا

اس غلطی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی
شائع 27 جولائ 2024 05:41pm
تصویر بشکریہ رائیٹرز
تصویر بشکریہ رائیٹرز

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والی تقریب میں پہلی بار ایک بڑی غلطی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب میں ایک بڑی غلطی اس وقت سامنے آئی جب گارڈز نے گیمز کا مشہور پانچ رنگوں کے دائروں والا پرچم الٹا اٹھا لیا۔

پیرس میں اولمپکس کےافتتاح سے پہلے ریلوے سسٹم پر بڑا حملہ، 25 لاکھ افراد متاثر

افتتاحی تقریب کے اختتام پر گارڈز نے ایفل ٹاور کے قریب ٹروکیڈرو سکوائر میں ایک کھمبے پر اپنے پانچ اولمپک رنگز کے ساتھ جھنڈا اٹھایا۔ بدقسمتی سے علامت کے نچلے دو رنگز اوپر کی طرف مڑ گئے۔ اصل میں اولمپکس کے جھنڈے میں تین رنگز اوپر جبکہ دو رنگز ان کے نیچے ہوتے ہیں۔

اس غلطی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔ گیمز کی افتتاحی تقریب میں متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

26 جولائی کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سمر اولمپک گیمز کے 33ویں ایڈیشن کا افتتاح دریائے سین پر ایک بہت بڑی تقریب کے ساتھ ہوا۔

افتتاحی تقریب طویل تین گھنٹے 45 منٹ تک جاری رہی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ابتدائی طور پر پیرس میں افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کا استقبال کیا۔

flag

UPSIDE DOWN

mistake

olympics 2024

raised