Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

چہرے پر بیٹھی مکھی اڑانے کی کوشش کرنے والا آنکھ گنوا بیٹھا

ڈاکٹرز کی دی جانے والی دواؤں سے بھی اس شخص کو راحت نہ پہنچی اور بینائی سے محروم ہوتا گیا، رپورٹ
شائع 27 جولائ 2024 04:53pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مکھی سے ہر کوئی تنگ آجاتا ہے، کبھی وہ کھانوں پر بیٹھتی ہے تو کبھی ہمارے چہروں پر، جس کو اڑانے کے لیے فوراً ہاتھ مارتے ہیں۔

مگر چین میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک چینی شہری ایک معمولی مکھی کی وجہ سے اپنی آنکھ سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر شینزین سے تعلق رکھنے والا شخص اپنے کام کاج میں مصروف تھا اور مکھی اس کے آس پاس مسلسل بھنبھنا رہی تھی اور جیسے ہی مکھی اس کے منہ کے پاس آکر بیٹھی تو اس نے غصے میں آکر اس مکھی کو مارا۔

مکھی کو تو کچھ نہ ہوا مگر مارنے کے چکر میں اپنی الٹی آنکھ کو نقصان پہنچا دیا۔ چینی شخص کی آنکھ چند منٹ بعد سرخ ہوگئی اور سوزش کی وجہ سے تکلیف بڑھنے لگی، جس کے بعد وہ علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس پہنچا۔

بعد ازاں رپورٹس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرز کی طرف سے دی جانے والی دواؤں سے بھی اس شخص کو راحت نہ پہنچی اور آہستہ آہستہ وہ اپنی بینائی سے محروم ہونے لگا۔

ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ شخص کی آنکھ میں انفیکشن پھیلنے سے اس کی آنکھ اور آس پاس کی جگہوں پر شدید السر ہوگیا اور انفیکشن کو دماغ تک پھیلنے سے روکنے کیلئے شہر کی آنکھ کو نکالنا پڑ گیا۔

Bee

removed

chinese man

one eye