Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایڈہاک ججز کا بل پارلیمانی کمیٹی میں مسترد کر دیں گے، لطیف کھوسہ

حکمراں عوام کے پیسے پرعیاشی کررہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی
شائع 27 جولائ 2024 04:45pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایڈہاک ججز کا بل پارلیمانی کمیٹی میں مسترد کر دیں گے۔ عوام کی حالت پتلی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم بی بی 150 گاڑیوں کے جلوس میں چلتی ہیں، حکمران عوام کے پیسے پرعیاشی کررہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ کسی ادارے میں ایڈہاک ازم قابل قبول نہیں، ایڈہاک ازم بدنیتی کی بنیاد پر ہوتی ہے ، کوئی ایسی چیز نہیں ہونے دیں گئے جس سے انصاف پر قدغن لگتی ہو۔

جسٹس (ر) مظہرعالم نے ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی

وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’چھوٹا چھوٹا بچہ گلیوں میں یہ کہتا نظر آتا ہے، کہ گلی گلی میں شور ہے مریم کے پاپا چور ہیں‘۔

اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میں مارا ہوا ڈاکہ کسی صورت ان کے پاس نہیں رہنے دیں گے، لوٹی ہوئی رقم واپس لائیں گئے، ملک کو 3 بار لوٹنے کے بعدچ وتھی بار لوٹا جا رہا ہے، پاکستان کی3 نسلیں پہلےگروی رکھی جاچکی ہیں، 3 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کا یہ عالم ہے کہ لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کرسکتے، زیورات گروی رکھ کر بجلی کے بل ادا کیے جا رہے ہیں، مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافےکی وجہ سے لوگوں نےاسکولوں سےبچوں کواٹھالیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکمرانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پروٹوکول کے بغیر کوئی حاکم عوام میں جا کر دکھا دے، اگر کوئی حکمران چلا جائے تو میں سیاست چھوڈ دوں گا۔

انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز میں اربوں کا ڈاکہ مارا جا رہا ہے، چوری شدہ عوامی مینڈیٹ سے حکومت فلاح کا کوئی کام نہیں کر سکتی، سابق نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا کچھا چھٹا کھول دیا تو حکمران منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گئے ۔

Supreme Court of Pakistan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Adhoc Judges