کام یا بچے، عامر خان سے بات چیت نے رنبیر کو کیا سکھایا
رنبیر کپور نے بھارت کی کاروباری شخصیت نکھل کامتھ کے ساتھ بات چیت میں یاد کیا کہ کس طرح عامر خان کے ساتھ جذباتی بات چیت نے انہیں ”عزائم کے پیچھے نہ بھاگنے“ پر قائل کیا۔
ایک انٹرویو میں ادا کار رندھیر کپور نے انکشاف کیا کہ سپر اسٹار عامر خان نے ایک جذباتی ملاقات میں زندگی میں اپنے پچھتاوے کا ذکر کیا تھا ، جس نے اپنے پیشے اور اسٹارڈم کےپیچھے بھاگنے کے بارے میں ان کے نقطہ نظر کوبدل کررکھدیا۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان سے بات چیت کے بعد انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں توازن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
دلیپ کمار کا گھر کروڑوں روپے میں فروخت
شوبز کی زندگی اور اس میں کی جانے والی شب وروز کی محنت کے بارے میں بات کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ میں عامرخان کو جانتا ہوں۔ میں اس سے دو سال پہلے ملا تھا… میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا، اور اس نے کہا، ’میں نے اپنی زندگی کے 30 سال اس انڈسڑی میں گزارے ہیں اور میرا واحد رشتہ میرے دیکھنے والوں کے ساتھ ہے
نہ میرابچوں کے ساتھ کوئی رشتہ ہے، میرا اپنی ماں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، اور نہ ان کی سابق بیوی (کرن راؤ) کے ساتھ، جواس وقت ان کی بیوی تھیں۔
عامر خان کے الفاظ نے ان پر کیا اثر کیا، اس کا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’یہ پیشہ ہم سب کے ساتھ یہی کرتا ہے۔ ہم اپنا سب کچھ اسے دے دیتے ہیں لیکن ہم اپنی فیملی سے دور ہوجاتے ہیں۔ لہذا کوشش یہ کرنی چاہیے کہ اپنےکام اورحقیقی زندگی میں توازن پیدا کریں اور اپنے عزائم کو حاوی نہ کریں۔
یاد رہے کہ عامر خان نے کافی ود کرن کے ایک پروگرام میں ان ہی پچھتاوے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، “ایک سال پہلے، میں نے سوچا اور غور کیا تو مھجے معلوم ہوا کہ میں نے اپنے کام کی طرح اپنے اپنے تعلقات کو اہمیت نہیں دی۔ میں اپنےبچوں ایرا اور جنید کو ان کےبچپن کے زمانے میں زیادہ وقت نہیں دے سکا۔ انہوں نے مزید کہا، “اب، پچھلے مہینوں سے میں اپنی زندگی میں بہت بدل دیا ہے اب آپ کو ایک بالکل مختلف عامر خان ملے گا۔ میں اپنی فیملی، اپنے بچوں، کرن کے والدین، رینا کے والدین، اپنی ماں، بہن اور بھائی سے زیادہ منسلک رہتا ہوں ۔اب اگر مجھے کہا جائے تو میں کام سے زیادہ ان کے ساتھ وقت گزارنا چاہوں گا۔
Comments are closed on this story.