Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رات کے اندھیرے میں رونے والی چڑیل ویڈیو میں ریکارڈ؟

بھارتی ریاست کے گاؤں کے رہائشی چڑیل کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں
شائع 27 جولائ 2024 04:15pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ اسکرین شاٹس/ بھارتی میڈیا
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ اسکرین شاٹس/ بھارتی میڈیا

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایک خبر وائرل ہے، جس میں چڑیل کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں سنگرام پور میں گاؤں والے ایک چڑیل سے پریشان ہیں جو کہ ہر رات خوفناک چیخوں کے ساتھ گاؤں والوں کو دہشت میں مبتلا کر رہی ہے۔

زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر گاؤں کے سنسان علاقوں سے آنے والی آوازوں سے متعلق اب تک تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے آسمان پر اڑنے والی ’چڑیل‘ کی حقیقت

بھارتی میڈیا کے مطابق سنگرام پور کے علاقے امیتھی کے رہائشی کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تھی، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا مبینہ طور پر چڑیل آہ و زار کر رہی ہے۔

’جنات نے فون ہیک کرلیا‘، سیکیورٹی ماہر کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ جبکہ دعوے میں مزید بتانا تھا کہ گاؤں والے روزانہ رات کو چڑیل کی آواز سن رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں کے ایک رہائشی کی جانب سے تصویر بھی شئیر کی گئی ہے، جس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ مذکورہ چڑیل ہے۔

تاہم اب تک مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

india

Uttar Pradesh

Viral Video

night

Witch

caught