Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

امام حرم شریف نے سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق پوسٹ پر واضح پیغام دے دیا

شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے جمعے کے خطاب کے دوران مسلمانوں کو تلقین کی گئی تھی
شائع 27 جولائ 2024 03:54pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے سوشل میڈیا صارفین کو شادی سے متعلق پوسٹ کرنے سے منع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے خطاب کے دوران کہا کہ شادی بیاہ کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے گریز کریں۔

امام کعبہ کے مطابق اس طرح کی تقریبات کی سوشل میڈیا پر نمود و نمائش سے پرہیز کرنا چاہیے، جبکہ ساتھ ہی امام کعبہ کی جانب سے تلقین کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلمان اقتصادی، توازن اور فرمانبرداری کے ساتھ زندگی گزر بسر کریں۔

جبکہ فضول خرچی اور دیگر گناہوں سے پرہیز کرنے کی بھی تلقین کی گئی ہے، شیخ السدیس کی جانب سے معاشرے کی ایک بڑے مسئلے جہیز کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔

ایسے مسائل کو حل کرنے کے لیے مسلمانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی بھی تلقین کی گئ ہے۔ ساتھ ہی امام کعبہ نے مسلمانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے ڈرو اور اسی کی عبادت کرو، اس کی عبادت کے ذریعے ہی اس کے قریب ہوا جا سکتا ہے۔

جبکہ ایسے تمام کاموں سے بھی دور رہنے کی تلقین کی ہے، جو کہ اللہ سے بندے کو دور کردیتے ہیں۔

Khana Kaba

social media

Wedding

Grand Mosque

Masjid al Haram

Sheikh Dr. Abdul Rahman Al Sudais

advise