Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کپڑوں کا رنگ نکلتا ہو تو یہ ٹوٹکے آزمائیں

کپڑے نئے اور چمکدارنظر آئیں گے
شائع 27 جولائ 2024 03:42pm

کپڑے خریدتے وقت دوکاندار سے ہمارا پہلا سوال یہ ہوتا ہے، کہ کیا اس کا رنگ پکا ہے۔ اور کپڑوں کا رنگ گہرا ہوتو پھر اس کے رنگ نکلنے کا ڈر اور زیادہ بڑھ جاتاہے۔

کپڑوں کا رنگ نکلنا ایک عام سا مسئلہ ہے، خصوصا سوتی کپڑے دھوتے وقت بہت گہرا رنگ چھورتے ہیں اور اگر انہیں دیگر کپڑوں کے ساتھ دھو لیا جائے،تووہ دوسرےکپڑوں کی رنگت بھی خراب کر دیتے ہیں ۔ اس لیے انہیں الگ سے دھونا پڑتا ہے۔اسی طرح بعض کپڑوں کا رنگ اتنی تیزی سے نکلتا ہے کہ اہستہ آہستہ اصل رنگ غائب ہو جاتا ہے۔

لیکن کچھ طریقے ایسے ہیں ، جن سے اس مشکل سے نجات مل سکتی ہے۔

پھٹکری اور نمک

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے کپڑوں کا رنگ پھیکا نہ پڑے تو اپ کو چاہیے کہ کپڑے کوخریدنے کے بعد سب سےپہلے پھٹکری اور نمک سے ملے پانی سے انہیں دھو ڈالیں۔

ایک بالٹی میں آدھی بالٹی پانی بھریں۔اس میں50سے 60 گرام پھٹکری ڈالیں اور چار سے پانچ چمچ نمک کے ڈال دیں۔انہیں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس میں رنگین کپڑوں کو بھگو کر 2 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اب اس میں سے کپڑوں کو نکال کر صاف پانی سے دھوڈالیں۔ ابتدا میں زیادہ تر کپڑوں کا رنگ تھوڑا سا نکلتا ہے مگر ایک دودھلائیوں کے بعد نکلنا بند ہوجاتا ہے۔

سرکہ کا استعمال

سرکہ مختلفر قسم کےگھریلو ٹوٹکوں میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔کپڑوں کی رنگت کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے بھی سرکہ استعمال کیا جاسکتا ہے ، ایک آدھی بالٹی پانی میں 3-4 چمچ سرکہ ڈال کر مکس کر لیں۔اب اس میں کپڑے ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ آدھے گھنٹے کے بعدصاف پانی سے کپڑوں کو دھو کر انہیں چھاوں میں سکھا دیں۔ اس طرح کپڑوں کا رنگ پکا ہوجائے گا۔

ٹھنڈے پانی سے دھو لیا جائے

جو کپڑے رنگ چھوڑتے ہوں انہیں ہمیشہ گرم پانی کی بجائے ٹھنڈے پانےسےدھوئیں۔خاص طور پر سوتی کپڑے ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے دھونے چاہیے۔اس طرح کپڑوں کا رنگ پھیکا ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

دھوپ میں نہ سکھائیں

دھوپ میں کپڑے سکھائے جائیں توسورج کی تیز شعاعیں ان کے اصل رنگ کو بھی خراب کر دیتی ہیں۔اور کپڑوں کا رنگ اتر جاتا ہے۔ اس کےلیے آپ کو چاہیے کہ کپڑوں کو سایہ دار حصہ میں سکھایا جائے۔ خاص طور پر سوتی کپڑوں کا خیال رکھا جائے۔

lifestyle

Hacks

clothes