پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع
پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے سپریم جوڈئشل کونسل میں شکایت دائر کی، جس میں انتخابات سے پہلے اور بعد کے واقعات کا تذکرہ کیا گیا۔
عمران کو 12 مقدمات میں ریمانڈ دیتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گئی، تحریری فیصلہ
درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف مس کنڈکٹ پر انکوائری کی جائے اور الزامات ثابت ہونے پربرطرفی کی سفارش کی جائے۔
شکایت میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا ہے، انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق نتائج جاری کرنے میں بھی ناکام رہا، پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، پی ٹی آئی کارکنان کو اغوا کیا گیا۔
اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
شکایت میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی کوریج پر پابندی عائد ہوئی لیکن الیکشن کمیشن نے کارروائی نہیں کی، میڈیا اور پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی فراہمی بروقت نہیں کی گئی۔
Comments are closed on this story.