Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 2 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، اہم انکشافات

چوری شدہ موٹر سائیکلوں کا سامان کون خریدتا ہے اور چیسس کیسے ٹھکانے لگائے جاتے ہیں؟
شائع 27 جولائ 2024 03:24pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی میں رضویہ تھانے کی پولیس نے چار سال سے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم اب تک دو ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرچکا ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ چوری اور چھینی جانے والی موٹر سائیکل کھول کر فروخت کی جاتی تھیں، موٹر سائیکل کا چیسس لوہا فیکٹری کو فروخت کیا جاتا ہے، جبکہ کباڑی چیسس کے لوہے کو پگلا کر اس کا سریہ بناتے ہیں۔

چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان پولیس تشدد سے جاں بحق

ملزم نے انکشاف کیا کہ چیسس سے لدی ایک سوزوکی ایک لاکھ روپے کی فروخت ہوتی ہے اور ہفتے میں دو لوڈنگ سوزوکی کا مال فروخت ہوتا ہے۔

کراچی میں مقابلہ، پنجاب کے 2 انتہائی مطلوب ملزم ہلاک

ملزمان سے بھاری مقدار میں موٹر سائیکل کے چیسس و دیگر سامان برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

MOTORCYCLE LIFTERS