Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

خیبر پختونخوا میں 93 فیصد کُھلا دودھ غیر معیاری نکلا

583 نمونے لے کر ٹیسٹ کرائے گئے تھے، عوام کو کھلا دودھ خریدتے وقت محتاط رہنے کی ہدایت
شائع 27 جولائ 2024 03:00pm

خیبر پختونخوا میں 93 فیصد کُھلا دودھ غیر معیاری قرار دے دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے کُھلے دودھ کے 583 نمونوں کی ٹیسٹنگ کی تھی۔ 541 نمونوں میں مُضِر اجزا پائے گئے۔

کے پی کے فوڈ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 3 لاکھ 24 ہزار لیٹر دودھ سے 583 نمونے لے کر ٹیسٹ کرائے گئے۔ صرف 7 فیصد (42) نمونے تسلی بخش قرار پائے۔

417 نمونوں میں پانی کی ملاوٹ، 106 میں گلوکوز اور 17 میں فارمل ڈی ہائیڈز کی ملاوٹ پائی گئی جبکہ 18 فیصد نمونوں میں خشک پاؤڈر کی ملاوٹ پائی گئی۔

پشاور میں 94 اور مردان میں87 فیصد دودھ غیر معیاری قرار پایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو کُھلا دودھ خریدتے وقت اطمینان کرلینا چاہیے کہ اِس میں کسی بھی چیز کی ملاوٹ تو نہیں کی گئی۔

UNPACKAGED MILK

93 PERCENT OF POOR QUALITY

583 SAMPLES TESTED