Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

”رد“ قسط 31: کہانی کو زبردستی گھسیٹنے پر صارفین ناراض

ڈرامہ سیرل اس وقت مقبولیت کے اعتبار سے ہٹ ہے
شائع 27 جولائ 2024 01:57pm

ڈرامہ سیریل“رد“ کی قسط نمبر31 نشر ہوچکی ہے۔ اور صارفین اس قسط سے مطمئن نہیٰں ہیں۔

حبا بخاری، شہر یار منور اور ارسلان نصیر کی کاسٹ پر مبنی ڈرامہ سیرل“رد“ اس وقت مقبولیت کے اعتبار سے ہٹ ڈرامہ ہے۔ اور ٹی آر پی چارٹ میں سب سے اگے ہے۔ حبا بخاری (ایمان) اور شہر یارآفریدی (سالار) کی جوڑی کوناظرین بہت پسند کررہے ہیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ دیکھنا چاہ رہے ہیں۔

ڈرامے میں اس جوڑی کو اپنے خاندان میں موجود کئ منفی کرداروں کا سامنا ہے ، جو انہیں تکلیف پہنچارہے ہیں ۔ لیکن ان دونوں کا رشتہ اور مضبوط ہوتا جارہا ہے، جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

نعمان اعجاز نے دوسری شادی کے بیان پر وضاحت جاری کردی

بہر حال اس قسط میں سالار کے والد اور زین کی غیر ضروری انٹری سے ڈرامے کی کہانی ٹہری ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ او ایسا لگ رہا ہے کہ کہانی کو زبردستی گھسیٹا جارہاہے۔ سالار کا والد چیزوں کو کنٹرول کرنا چاہ رہا ہے۔

صارفین اس قسط سے خوش نہیں ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ“رد“ کی کہانی بور ہوتی جارہی ہے، اسے گھسیٹا نہ جائے۔ وہ ارسلان نصیر کی ادا کاری سے بھی خوش نہیں ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani drama