Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلیپ کمار کا گھر کروڑوں روپے میں فروخت

دلیپ کمار کا عالیشان بنگلہ ممبئی میں موجود ہے، جبکہ اس بنگلے کی قیمت فی اسکوائر لاکھوں روپے مختص کی گئی تھی
شائع 27 جولائ 2024 01:33pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

معروف بھارتی اداکار دلیپ کمار کا لگژری بنگلہ کروڑوں روپے میں فروخت ہوگیا ہے، جبکہ بنگلہ 9 ویں، 10 ویں اور 11 ویں فلور تک پھیلا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قانونی طور پر اس بنگلے کو مشکلات کا سامنا تھا، جہاں ایک رئیل اسٹیٹ کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کی بنا پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

تاہم 2017 میں سائرہ بانو کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیملی نے مسئلہ حل کرلیا ہے اور پراپرٹی کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔

ممبئی کے پالی ہل میں موجود عالیشان بنگلے کے حوالے سے معلومات زیپکی ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی تھی۔

دلیپ کمار کی یہ فلمیں ضرور دیکھیں

بھارتی میڈیا کے مطابق ایپکو انفرا ٹیک نامی کمپنی نے یہ بنگلہ 172 کروڑ بھارتی روپوں میں خریدا ہے، کمپنی کی جانب سے اس بنگلے کی جگہ نیا اپارٹمنٹ بنانے کی پلاننگ بھی کی جا رہی ہے۔

جبکہ فی اسکوائر کی مد میں 1 اعشاریہ 62 لاکھ روپے مختص تھے، ساتھ ہی ٹرانزیکشن ڈیوٹی 9 اعشاریہ 3 کروڑ روپے تھی اور رجسٹریشن فی 30 ہزار بھارتی روپے تھی۔

واضح رہے معروف بھارتی اداکار دلیپ کمار 2021 میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے، یوسف خان عرف دلیپ کمار نے فلم ’مغل اعظم‘ سمیت کئی فلموں میں نمایاں کردار ادا کر چکے تھے۔

mumbai

Bollywood actor

Dilip Kumar

SOLD OUT

bunglow