Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ کی ایک تصویر سے ہیکرز 7 معلومات چوری کر سکتے ہیں

متحدہ عرب امارت کے سائبر سیکورٹی کاؤنسل نے ہیکرز سے متعلق خبردار کر دیا ہے
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 01:09pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

متحدہ عرب امارات کے حکام نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے وقت شہریوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جانے والی آپ کی تصویر کیا کچھ کر سکتی ہے، ایسا ہی کچھ اماراتی سائبر سیکورٹی کاؤنسل کی جانب سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اماراتی سائبر سیکورٹی کاؤنسل کی جانب سے شہریوں پر واضح کیا گیا ہے، کہ شہری سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کو اپلوڈ کرتے وقت احتیاط کریں۔

جبکہ سائبر حملوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے چند اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں، تاہم اس سب میں یہ جاننا ضروری ہے، کہ سوشل میڈیا پر ہیکرز آپ کی تصاویر سے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز آپ کی تصاویر سے آپ کی عمر، جنس، لوکیشن، بائیومیٹرک ڈیٹا، نوکری کی پوزیشن، میڈیکل تفصیلات اور مختلف شناختی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی فرم کی غلطی نے لاکھوں مائیکروسوفٹ سسٹمز کو ناکارہ بنا ڈالا

آپ کی تصویر کو مختلف سافٹ وئیرز پر چلا کر باآسانی آپ کا ڈیٹا، حاصل کیا جا سکتا ہے، میڈیکل تفصیلات سامنے آنے سے آپ کا موبائل فون نمبر، شناختی کارڈ نمبر بھی حاصل کر سکتا ہے۔

اس حوالےسے چند احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں، جیسے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی پرائیوسی سیٹنگ کو دوبارہ دیکھا جائے اور یہ بھی جانچا جائے کہ آپ کی نجی معلومات تک کس کی رسائی ہے؟

اپنی حساس معلومات اور تصاویر غیر ضروری طور پر شئیر نہ کریں، ساتھ ہی سیکورٹی اور حفاظتی ایپلیکیشنز کا استعمال یقینی بنائیں۔

واضح رہے ہیکنگ کی صورت میں آپ کی شناخت کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے، پرائیوسی کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے، سائبر حملوں میں بھی معلومات کا استعمال کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی جسمانی طور پر بھی آپ کے لیے خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

hackers

UNITED ARAB EMIRATES

information

cyber security

Council