Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمنی زیدی اب تک سنگل کیوں ہیں؟ وجہ بتادی

شہرت کی بلندیوں کو چھونے کےباوجود اداکارہ نے اب تک شادی نہیں کی ہے
شائع 27 جولائ 2024 11:50am

آج کل یمنی زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے ابھی تک سنگل ہونے کی وجہ بتادی۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ یمنی زیدی نے بہت کم عرصے میں بے پناہ شہرت حاصل کی ہے ، اور انکے مداح پاکستان کے علاوہ بھی اور کئی شہروں، جیسے، بھارت ، بنگلہ دیش، یہاں تک کہ ترکی میں پھیلے ہوئے ہیں۔

ریشم کا اصل نام کیا ہے؟ کئی دہائیوں بعد بڑا انکشاف

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ کی کامیابی نے انہیں بین الاقوامی شہرت یافتہ بنا دیاہے ، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ“تیرے بن“ سے پہلے بھی وہ اپنی شناخت بنا چکی تھیں اور ان کے فین فولوورز کی ایک بڑی تعداد کئ مملک میں موجود ہے ۔ لیکن اتنی ساری شہرت سمیٹنے کے بعد بھی وہ اب تک کیوں سنگل ہیں یہ وہ سوال ہے جو ان سے متعدد بار پوچھا گیا ہے اور بالآخر انہوں نے اس کا جواب دے ہی دیا۔

یمنیٰ زیدی اور وہاج علی ان دنوں اپنے امریکی دورے پر ہیں ، جہاں ا نہوں نےاپنے ٖغیر ملکی مداحوں کے ساتھ ایک چیٹ چیٹ سیشن میں حصہ لیا اور اسی سیشن کے دوران انہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ بھی بتادی۔ یمنی کا کہنا تھاکہ ، میں بہت سخت مزاج ہوں اور مجھے خود نہیں معلوم کہ میں ایسی کیوں ہوں۔ اسی وجہ سے میں اب تک سنگل ہوں۔ لیکن میں تنہا بہت خوش ہوں۔

ٹی وی اسکرین کی یہ مقبول جوڑی اگست تک امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity