Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملائکہ اروڑا کا نیا بوائے فرینڈ، اداکارہ نے تقریب میں ارجن کو گھاس بھی نہ ڈالی

دونوں شخصیات فیشن کی ایک تقریب میں موجود تھے، جبکہ ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ہے
شائع 27 جولائ 2024 10:46am
تصویربذریعہ: انٹرنیٹ
تصویربذریعہ: انٹرنیٹ

معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا جہاں حال ہی میں مبینہ طور پر نئے بوائے فرینڈ کے ہمراہ دکھائی دی ہیں، وہیں اب ارجن کپور اور ان کے تعلقات کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں ملائکہ اور ارجن کی جانب سے ایک فیشن کی تقریب میں شرکت کی گئی تھی، جہاں میڈیا سمیت مہمانوں کی جانب سے یہی امید لگائی جا رہی تھی کہ دونوں اس تقریب میں بھی گزشتہ تقاریب کی طرح ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

تاہم ساتھ دکھائی دینا تو دور ملائکہ اور ارجن نے ایک دوسرے کو دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی ہکے بکے رہ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فیشن شو میں دونوں کی جانب سے علیحدہ علیحدہ شرکت اور نظر انداز کرنے پر دونوں کے بریک اپ کی خبر اپ مزید زور پکڑ رہی ہے۔

ایک موقع پر ملائکہ نے ارجن کو اس حد تک نظر انداز کیا کہ ان کے سامنے سے گزر رہی تھیں مگر دیکھا تک نہیں، جبکہ ارجن بھی مداح کے ساتھ سیلفی لیتے دکھائی دیے۔

ملائکہ نے ارباز کے بعد ارجن کپور کو بھی دھوکہ دے دیا؟

جبکہ دوسری جانب اداکارہ اور ارجن کپور کے درمیان تعلقات کئی سال سے قائم تھے، جبکہ ملائکہ نے اپنے شوہر ارباز خان سے طلاق بھی لے لی تھی۔

تاہم اب ارجن اور ملائکہ کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبر سامنے آ رہی ہے، جبکہ دونوں اس حوالے سے خاموش ہیں۔

Bollywood actress

Arjun Kapoor

Malaika Arora

Boyfriend

breakup