Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

مزیدار چکن پیری پیری

اسے اوون، اور گرل کر کے بھی بنا یا جا سکتا ہے
شائع 27 جولائ 2024 09:55am

یوں تو چکن کو کئی طریقوں سے بنایا جاتا ہے، کیونکہ ایک تو اسے بنانا آسان ہوتا ہے، دوسرے زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔ آج چکن کی ایک ایسی ہی ریسیپی حاضر خدمت ہیں۔ جومزیدار ہونےکی وجہ سےشوق سے کھائی جاتی ہے۔

اجزا

  • چکن، 1 1/2 کلو
  • پیری پیری ساس، 6 کھانے کے چمچ
  • کٹی ہوئی کالی مرچ، 1 چائے کا چمچ
  • پسی ہوئی لال مرچ، 1چائے کا چمچ
  • چکن کیوب، 1عدد
  • سویا ساس، 2 کھانے
  • ووسٹر ساس، 2 کھانے کے چمچ
  • لیموں کا رس، 4 کھانے کے چمچ
  • لہسن چوپ کیا ہوا، 2 کھانے کے چمچ
  • پیپریکا پاوڈر، 1 چائے کا چمچ
  • نمک، حسب ذائقہ
  • تیل، تلنے کے لیے

مزیدار ویجی کٹلس

پیری ساس بنانے کے لیے

  • کشمیری لال مرچ، 6عدد
  • لال مرچ ثابت، 12 سے 15 عدد
  • لال مرچ کٹی ہوئی، 2 کھانے کے چمچ
  • تیل، 1 چوتھائی کپ
  • سفید سرکہ، آدھا کپ
  • پیاز، 1 عدد
  • ٹاٹری، آدھا چائے کا چمچ
  • لہسن، 4 جوئے
  • دھنیا کٹا ہوا، ایک چائے کا چمچ
  • نمک ، حسب ذائقہ
  • رائی پاؤڈر، 1 چائے کا چمچ

ترکیب

پیری پیری ساس بنانے کے لیے پیری پیری ساس بنانے کے تمام تمام اجزاکو بلینڈ کر لیں۔ پیری پیری ساس تیار ہے۔

سب سے پہلے ایک برتن میں پیری پیری ساس، چوپ کیا ہوا لہسن ، پیپریکا پاؤدڈر، لیموں کو رس، کرش کیا ہوا چکن کیوب، کٹی ہوئی کالی مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، سویا ساس، ووسٹر ساس، نمک، ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں چکن شامل کر کے اچھی طرح میری نیٹ کر لیں۔

اسے کم از کم دو سے تین گھنٹے کےلے رکھ دیں ۔ کوشش کریں کہ اسے اسے میری نیٹ کرنے کے بعد ایک رات تک رہنے دیں ۔

اب اسے بیس منٹ تک پکا لیں۔ ساس میں سے چکن کو نکال کر دوسرے برتن میں شفٹ کریں ۔ بچے ہوئے ساس کو ضائع نہ کریں۔ اسے چاول یا پھر چکن کے ساتھ کھا یا جا سکتا ہے۔

اب ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کےتمام چکن پیس کو شیلو فرائی کر لیں۔ اور براون ہونے ہر نکال لیں۔

لیجئے مزیدار چکن پیری پیری تیار ہے۔اس کو ہری مرچ کے ساتھ گارنش کریں اور گرما گرم کھائیں۔ آپ اسے گرل بھی کر سکتی ہیں۔اور بچے ہوئے ساس کے ساتھ بھی کھا سکتی ہیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

receipe

BANGLADESHI PRIME MINISTER