Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے محمد رفیع کی آواز میں کوک اسٹوڈیو کا گانا تیار

بھارتی موسیقار کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 09:54am
تصاویر بذریعہ: یوٹیوب ویڈیو/ انٹرنیٹ
تصاویر بذریعہ: یوٹیوب ویڈیو/ انٹرنیٹ

کوک اسٹوڈیو کا حالیہ گانا ’بلاکبسٹر‘ جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے محمد رفیع کی آواز میں اس گانے کو تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی موسیقار انشومن شرما نے ’بلوکبسٹر‘ کو نیا رنگ دیا ہے۔

اس نئے اسٹائل میں ہند کے معروف گلوکار محمد رفیع کی آواز کو بخوبی سنا جا سکتا ہے، اس گانے کو 70 کی دہائی کے اسٹائل میں بنایا گیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو پاکستان کا یہ گانا ’بلوکبسٹر‘ ذوالفقار جبار خان کی جانب سے تیار کیا گیا تھا، جس میں 3 خواتین نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کے گانے ’ بلاک بسٹر ’ میں موجود ننھی بچی کون ہے؟

انسٹاگرام پر انشومن کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں لکھنا تھا کہ میں نے بلاکبسٹر گانا 70 کی دہائی کے اسٹائل میں دوبارہ بنایا ہے، جسے رفیع صاحب کی آواز میں تبدیل کردیا ہے، امید کرتا ہوں آپ سب کو پسند آئے۔

جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس منفرد اسٹائل کو خوب پسند کر رہے ہیں، کوئی ماضی کی اس خوبصورت کو سن کر ماضی میں کھو گیا ہے، تو کوئی آرٹیفیشل اینٹیلی جنس کا یہ انداز دیکھ کر حیران ہے۔

اس پر ذوالفقار جبار خان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ہمارے لکھے ہوئے الفاظ ہم محمد رفیع صاحب کی آواز میں سنیں گے۔

واضح رہے کوک اسٹوڈیوز کا رواں سیزن کا گانا ’بلاکبسٹر‘ 2 ماہ قبل ریلیز ہوا تھا، پنجابی گانے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

singer

Artificial Intelligence (AI)

blockbuster

mohammad rafi