Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے
شائع 26 جولائ 2024 08:40pm

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت ایڈ ہاک ججز سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری دی۔ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے ججز تعینات ہوں گے۔