Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

عمان کے فاسٹ بولر نے شاہین آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

عمان کے بولر بلال خان کی پیدائش پاکستان کے شہر پشاور میں ہوئی۔
شائع 26 جولائ 2024 07:44pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

عمان کے فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق عمان کے بولر بلال خان شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ عمان کے بولر بلال خان کی پیدائش پاکستان کے شہر پشاور کی ہے۔

37 سالہ میڈیم پیسر بلال نے یہ اعزاز اومان اور نمیبیا کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے میچ کے دوران حاصل کیا۔

بلال خان نے نمیبیا کی ٹیم کے خلاف مقررہ 10 اوورز میں 50 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بلال نے 49 ون ڈے میچوں میں 101 وکٹیں حاصل کی۔

جبکہ شاہین آفریدی کی جانب سے 51ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لی گئیں تھیں۔

واضح رہے ون ڈے میں سب سے تیز وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ نیپال کے اسپنر سندیپ لمیچانے کے پاس ہے جنہوں نے 42 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی تھی۔

Shaheen Shah Afridi

bilal khan

Record broken

100 Wickets