مختلف شہروں میں تالاب میں نہاتے ہوئے 7 افراد ڈوب کر جاں بحق، 1 کی تلاش جاری
ملک کے مختلف شہروں میں تالاب میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئےجبکہ 1 کی تلاش جاری ہے۔
سیالکوٹ میں موترہ بڈیانہ روڈپر2 بھائی تالاب میں بھینسیں نہلاتے ہوئےڈوب گئے ۔ 12 سالہ رضوان، 15 سالہ زین کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
کرک کے بارانی نالے میں تین بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ، ریسکیو کی جانب سے تینوں بچوں کو بچالیا گیا جس میں سے دو بچے اسپتال میں دم توڑگئے۔
اٹک خورد کے مقام پرایک شخص دریائےسندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، ریسکیو اہلکاروں نے 34 سالہ ندیم کی لاش لواحقین کے حوالے کردی۔
بالاکوٹ حسہ کے مقام پر نوجوان دریائے کنہار میں ڈوب گیا جس کی تلاش جارہے ہے ، پولیس کے مطابق نوجوان ہوٹل پر کام کرتا تھاتعلق مظفر آباد سے ہے ۔
حیدرآباد میں پنیاری پل کے پاس ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو شروع کیا گیا ، غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن کر کے ڈیڈ باڈی کو ریکور کر لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔
منچن آباد میں نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ، 28 سالہ نیاز شاہ بھینس کے بچے کونہر پار کروا رہا تھا کہ نوجوان گھرے پانی میں چلا گیا اور بہہ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت ڈیڈ باڈی نکال لی ہے۔
ادھر مظفرآباد میں نامعلوم خاتون نے پشی پل کے مقام پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی,، دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والی عورت کی لاش دومیل پل کے قریب مل گئی ۔
ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے خاتون کی لاش نکال کر سی ایم ایچ منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں سکیں تاہم ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ خاتون کا تعلق مظفرآباد کے علاقہ ایئر پورٹ سے ہے۔
Comments are closed on this story.