Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع، صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور دیگر نام شامل

فہرست میں کنول شوزب ، روبینہ شاہین، سیمابیہ طاہر کے نام بھی شامل
شائع 26 جولائ 2024 06:15pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔ جس میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور دیگر نام شامل ہیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کروائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جمع کروائی گئی فہرست میں 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کیلئے نام دیے گئے ہیں، جب کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے صنم جاوید، عالیہ حمزہ، کنول شوزب ، روبینہ شاہین، سیمابیہ طاہر کے نام شامل ہیں۔

مخصوص نشستیں ملنے کے بعد عدم اعتماد کی طرف جائیں گے، اسد قیصر

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کےلیے جب کہ لال چند ملہی کانام قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست کے لیے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پاکستان تحریک انصاف کوقومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔ فیصلے کے مطابق 39 امیدوار تحریک انصاف کے ہیں، باقی41 امیدوار15 روزمیں جماعت واضح کریں گے۔ فیصلہ 8 کے مقابلے میں 5 کے تناسب سے دیا گیا۔ جسٹس یحیی آفریدی سمیت 5 ججز نے پی ٹی آئی کو مختصوص نشستوں کا حقدار قرار دینے کی مخالفت کی تھی۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے 17 صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ بھی جاری کیا تھا۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Reserved Seats Verdict