Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرح خان کی والدہ چل بسیں

کوریو گرافر و ہدایت کار نے 12 جولائی کو ان کی 79ویں سالگرہ منائی تھی
شائع 26 جولائ 2024 06:08pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

مشہور بالی وڈ کوریو گرافر و ہدایت کار فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی جمعہ کو ممبئی میں انتقال کر گئیں، وہ گزشتہ چند ماہ سے کافی بیمار تھیں۔

میناکا چائلڈ اداکار ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن تھیں۔ انہوں نے 1963 کی بالی وڈ فلم بچپن میں بطور اداکار کام بھی کیا تھا۔

فرح خان اور ان کے بھائی ساجد خان نے 12 جولائی کو اپنی والدہ کی 79ویں سالگرہ بھی منائی تھی۔ فرح اور ساجد نے اپنی والدہ کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے تصویر بنوائی تھی۔

فرح خان کی والدہ کے انتقال پر بالی وڈ اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Farah Khan

mother dies