Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ عالمی میڈیا رائٹس مطلوب رقم کے عوض فروخت کرنے میں ناکام

پی سی بی 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا متمنی، بولی میں پاکستانی کنسورشیم اور دو بیرونی کمپنیوں نے حصہ لیا۔
شائع 26 جولائ 2024 04:43pm

تین سال کے لیے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس اپنی مطلوب قیمت پر فروخت کرنے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ تازہ ترین بولی محفوظ و متوقع سے نصف کی حد تک پہنچ سکی ہے۔

پی سی بی نے تین سالہ معاہدے کے لیے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کم از کم قیمت محفوظ کی تھی۔ اتنی رقم کا حصول ممکن نہ ہوسکا۔ ایک پاکستانی میڈیا گروپ اور ایک پرائیویٹ کمپنی کے کنسورشیم کے علاوہ غیر ملکی کمپنیوں وِلو اور اسپورٹس فائیو نے بولی میں حصہ لیا۔

اسپورٹس فائیو نے بلند ترین بولی لگائی جو 78 لاکھ ڈالر تھی۔ پاکستانی کنسورشیم کی بولی 41 لاکھ ڈالر تھی جبکہ وِلو کی بولی 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر تھی۔ جب محفوظ قیمت حاصل نہ ہوسکی تو پی سی بی نے پھر بولی لگوائی۔ اس بار پاکستانی کنسورشیم نے اپنی بولی بڑھاکر 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کنسورشیم کی یہ بولی بھی مسترد کردی کیونکہ یہ توقعات سے بہت کم تھی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ویمین سیریز کا نیا ٹینڈر جاری کیا گیا۔

اس بولی میں پاکستانی کمپنیوں نے 99 ہزار ڈالر کی بولی لگائی جبکہ وِلو نے 75 ہزار ڈالر اور اسپورٹس فائیو نے 50 ہزار ڈالر کی بولی لگائی۔

پی سی بی نے 2024 تا 2026 کے انٹرنیشنل رائٹس کی فروخت کے لیے پھر بولی لگوائی۔ اس مدت کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم 11 ٹیسٹ میچ، 26 ایک روزہ میچ اور 24 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ اس کوشش کے باوجود پی سی بی کی توقعات پوری نہ ہوسکیں اور اب کی بار نئی بلند ترین بولی گزشتہ بار کی مسترد کی ہوئی بلند ترین بولی سے نصف رہی۔

Pakistan Cricket Board

INTERNATIONAL MEDIA RIGHTS

EXPECTATIONS COULDN'T MEET

HALF VALUE