Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرغی، لہسن، دالیں، انڈے، گوشت اور دودھ سمیت 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی
شائع 26 جولائ 2024 04:34pm

نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا ۔ مرغی ، لہسن، دالیں، انڈے ، بیف، گڑھ اور تازہ دودھ سمیت 19 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح مزید 0.17 فیصد بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ایک ہفتے میں19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ چکن 4.80 فیصد ، لہسن 2.01 ،دال چنا 1.87 اور انڈے 1.71 فیصد ، بیف 0.93 اور گڑ کی قیمت میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح دال مونگ 0.84 ،تازہ دودھ کی قیمت 0.45 فیصد ، جلانے کی لکڑی 0.23 اور سیگریٹ کی قیمت میں0.12 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ پورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 8 اشیاء سستی ہوئیں جن میں ٹماٹر،پیاز،آلو،آٹا اور ایل پی جی شامل ہیں ۔

مہنگائی میں صفراعشاریہ ایک سات فیصد بڑھنے سے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 20 اعشاریہ صفرنوفیصد تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

Pakistan Inflation

INFLATION RATE