پی ٹی آئی نے اسلام آباد کا احتجاج ملتوی کر دیا
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر قائدین کی رہائی کیلیے اسلام آباد احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں ہونے والا احتجاج ملتوی کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اور پارٹی کے اسلام آباد کے صدر عامر مغل کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمیں پیر کواحتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔
عمران خان نے کہا فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے نیوٹرل ہوجائے، علیمہ خان
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کیا تھا اورکارکنوں نے پہنچنا شروع کردیا ہے۔ ادھر جے یو آئی مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔
اس سےقبل پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقے میں احتجاجی مظاہرے کی ہدایت کی تھی جبکہ اسلام آباد سے احتجاج کی قیادت شعیب شاہین کے ہاتھ میں دی گئی۔
اس دوران پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے گھر پر چھاپہ مارا جبکہ رحیم یار خان میں ایم این اے جاوید اقبال سمیت درجن بھر سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس نے پی ٹی ائی رہنما مہر نعیم اللہ کے گھر اور کیمپ پر چھاپہ مار کر ان کے پانچ دوستوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم نعیم اللہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔
پولیس نے 100 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے، تحریک انصاف لاہور
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف لاہور حافظ ذیشان رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رات سے اب تک پولیس نے 100 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے، پولیس نے کارکنوں کے اہلخانہ کو پریشان کیا۔
انھوں نے کہا کہ کارکنوں کے اہلخانہ سے احتجاج نہ کرنے کیلئے شورٹی بانڈ مانگے گئے، حکومت پولیس اور طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
حافظ ذیشان کا کہنا تھا کہ پولیس صرف سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کی جا رہی ہے، پرامن سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔
Comments are closed on this story.