Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچے کی پیدائش؟ حارث رؤف نے وضاحت کردی

حارث رؤف کی جانب سے انسٹاگرام پر مداحوں کو مخاطب کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 04:13pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرا

حارث رؤف نے بچے کی پیدائش سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے، جبکہ ساتھ ہی ایسی خبروں کو مسترد بھی کر دیا ہے۔

حال ہی میں ایکس پر ایک صارف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا، دعوے کے مطابق فاسٹ بالر حارث رؤف کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

تاہم اس خبر کے بعد سوشل میڈیا سمیت ملکی میڈیا پر بھی اس حوالے سے خبر سامنے آئی تھی۔

لیکن اب بالر نے باقاعدہ طور پر انسٹاگرام پر ردعمل دیا ہے اور پوسٹ میں ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

حارث رؤف کا انسٹاگرام پر وضاحت دیتے ہوئے بتانا تھا کہ میرے بچے کی پیدائش سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ خدارا اس قسم کی خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

حارث رؤف کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں، جبکہ کھلاڑی نے مزید کہا کہ میری نجی زندگی سے متعلق ایسی کوئی بھی خبر جو کسی غیر آفیشنل اکاؤنٹ سے جاری ہو، تو وہ افواہ ہی ہے۔

واضح رہے حارث رؤف اور مزنہ مسعود ملک کی شادی جولائی 2023 میں نجی محفل میں انجام پائی تھی، جہاں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔

Instagram

Haris Rauf

Pregnancy

father

Newborn Baby

rumors

Denied rumors

pakistani bowler