Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”کون بنے گا کروڑ پتی 16“: امیتابھ بچن نے شوٹنگ کے پہلے دن کی تصاویر شیئر کر دیں

انہوں نے حصہ لینے والے افراد کے ٹیلنٹ اور تعلیم کی تعریف بھی کی
شائع 26 جولائ 2024 03:29pm
تصویربذریعہ کون بنے گا کروڑ پتی
تصویربذریعہ کون بنے گا کروڑ پتی

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ 16 کی شوٹنگ کے پہلے دن کا تجربہ اوراپنے خیالات اور کچھ تصاویر شیئر کیں۔

اس ولاگ میں انہوں نےلکھا کہ ’کے بی سی کے 16 ویں سیزن کا پہلا دن..کہ سامعین کی گڑگڑاہٹ اور محبت اب بھی اپنی جگہ موجود ہے۔ انہوں نے ان مقابلوں میں حصہ لینےوالوں کے بارے میں بھی بات کی جو بہت زیادہ ٹیلنٹ اور صاحب کمال ہیں۔

انہوں نےکہاکہ، تمام حصہ لینے والے ٹیلنٹڈ اوربہت زیادہ علم وفضل رکھتے ہیں، اب یہ پماری ذمہ داری ہے کہ ان کے ساتھ ایک خوشگوار شام گذاریں۔

اس کے بعد انہوں نے ہندی میں لکھا، ’آتے وقت بارش ہو رہی تھی، ایسا لگ رہا تھا کہ ہمیں پلٹ کر تیرتے ہوئے گھر واپس جانا پڑے گا، لیکن اچانک کچھ ایسا ہوا کہ ہم بحفاظت پہنچ گئے۔ یہ سب تیرے فضل کی وجہ سے ہے۔

سنیل شیٹی نے بیٹی کو فلم میں کاسٹ کرنے پر کاسٹنگ ڈائریکٹر کو بنگلہ دے دیا

انہوں نے گیم شو میں حصہ لینے والوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ،ہاٹ سیٹ پر اپنے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ان کے خیالات، ان کی زندگیاں، ان کی جدوجہد، اور ان کا پختہ یقین کہ سخت محنت سے سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے کچھ لوگوں کی زندگی سے ہم جذباتی ہو جاتے ہیں اور ہم ان کی جیت پر بے حد خوش ہوتے ہیں

آخر میں دعائیہ جملے لکھ کر انہوں نے اپنے ولاگ کا اختتام کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گیم شو کے نئے سیزن کی شوٹنگ 24 جولائی سے شروع ہوئی تھی۔ ”کون بنے گا کروڑ پتی“ جلد ہی سونی ٹی وی سے نشرہوگا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle