Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشی خان کا خلیل الرحمن قمر کو مشورہ، انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کر دی

پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں اور اس سب سے دور رہیں
شائع 26 جولائ 2024 02:52pm

خلیل الرحمان قمر کے اغوا اور اس کے بعد کے واقعات نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس پورے واقعے پر بحث زورو شور سے جاری ہے۔ جبکہ کچھ لوگ کسی اجنبی سے ملنے پر معروف مصنف کو ٹرول بھی کر رہے ہیں۔

اس صورتحال کے درمیان بہت سے اداکار مصنف کی ذہنی صحت کے بارے میں فکرمند ہیں۔ حال ہی میں مشی خان نے اس معاملے پر اپنی رائے دی ہے۔ مشی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نےاس واقعے پر افسوس کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کو اس صورتحال سےنکلنے کا مشورہ بھی دیا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے معاملے کے بعد سوشل میڈیا پر صورتحال بہت خوفناک ہے۔ ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ کچھ ایسا تھا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ مشی خان نے حیرت کا اظہار کرے ہوئے کہا کہ۔ حیرت ہے کہ انہوں نے ایک ایسے شخص سے جسے جانتے ہوئے کچھ ہی دن ہوئے ہیں، سے ملنے کا کیسے سوچا، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کسی نامعلوم شخص سے ملنے سے پہلے کیوں نہیں سوچا۔

مشی خان نے مشورہ دیا کہ، اب جب کہ ایسا ہو چکا ہے، توآپ کو چاہیے کہ اب محتاط رہیں۔ اب خلیل صاحب، آپ کو پوڈ کاسٹ میں نہیں جانا چاہئے، آپ کو پہلے سے پیچیدہ صورتحال کو اورپیچیدہ نہیں بنانا چاہئے، آپ کو آرام کرنا چاہئے، آپ کوبراڈ کاسٹرز کو کچھ وقت کے لئے منع کرنا چاہئے. سب سے پہلےآپ بس آرام کریں اور اس سب سے دور تھوڑا سا وقفہ لیں. ابھی انٹرویو دینے کا صحیح وقت نہیں ہے۔ میں سب سے یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ اجنبیوں سے مت ملو اور اپنے آپ کو ڈیٹنگ میں مت ڈالو۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity