Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیل الرحمٰن ہنی ٹریپ مقدمہ: آمنہ عروج کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ہم نے خلیل الرحمان قمر کے اے ٹی ایم کے ذریعے دو لاکھ 87 ہزار روپے نکالے، ملزمہ کا عدالت میں اعتراف
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 02:41pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

کس کے کہنے پر اغوا کیا؟ خلیل الرحمن قمر نے نام بتا دیا

جج خالد ارشد نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کیا تھا؟ ملزمہ آمنہ عروج نے اعتراف کیا کہ میں ماڈلنگ کرتی ہوں، میں نے خلیل الرحمان قمر کو بلایا تھا اور خلیل الرحمان قمر کے اے ٹی ایم کے ذریعے دو لاکھ 87 ہزار روپے نکالے تھے۔

ملزمہ نے مزید کہا کہ مذکورہ رقم ساتھی ملزم حسن شاہ کے پاس ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت جاری کی کہ دن کی روشنی میں ملزمہ پولیس کے پاس ہوں گی اور انہیں رات کو واپس جیل میں بھیجا جائے گا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

Khalil ur Rehman Qamar