کملا ہیرس نے زوم کال کا ریکارڈ توڑ دیا، 90 منٹ میں 2 لاکھ ڈالر چندہ بھی جمع
امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے زوم پر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب آن لائن ویڈیو کال ایپ زوم پر امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی جانب سے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی گئی تھی۔
اس فنڈ ریزنگ مہم میں 2 ملین ڈالرز سے زائد جو کہ پاکستانی 5 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے، جمع کی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ ویڈیو زوم کال 90 منٹ تک چلی تھی، جس میں 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد سپورٹرز اور زوم صارفین نے حصہ لیا۔
زوم فنڈ ریزنگ تقریب کا نام ’وائٹ وومن، آنسر دی کال‘ رکھا گیا تھا، جس میں معروف امریکی سیلیبرٹیز کی جانب سے بھی شرکت کی گئی تھی۔ اگرچہ اس زوم کال میں کئی تکنیکی مسائل بھی سامنے آئے، تاہم حل کرلیے گئے۔
کملا ہیرس نے پہلے سروے میں ٹرمپ کو پچھاڑ دیا
اس زوم ایونٹ میں ملک بھر کی خضواتین کو لائیو اسٹریم چیٹ جوائن کرنے کی درخواست کی جا رہی تھی جبکہ اسے کملا ہیرس کی صدارتی الیکشن مہم کا اہم حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔
ایک ایسی ہی خاتون ایرن، جنہوں نے اس زوم میں ایونٹ میں شرکت کی، بتاتی ہیں کہ ہم مزاق نہیں کر رہے ہیں مگر ہم نے زوم کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔ یہ کمپنی کی تاریخ کی سب سے بڑی زووم کام تھی۔ لوگ ہر منٹ میں 20 ہزار ڈالر عطیہ کر رہے تھے۔
Comments are closed on this story.