Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وی آئی پیز کیلئے خیبر پختونخوا میں خصوصی سیکیورٹی ونگ بنانے کا فیصلہ

سیکیورٹی ڈویژن کیلئے 11 ہزار 483 بھرتیاں کی جائیں گی، سالانہ 6 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 11:52am

خیبر پختونخوا میں اہم شخصیات کی سیکورٹی کے لیے الگ ونگ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ونگ کے لیے 11 ہزار 483 اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ محکمہ داخلہ نے سمری تیار کرلی۔

آج نیوز کو حاصل ہونے والی محکمہ داخلہ کی دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 483 سیکورٹی اہلکار اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور ہیں جس کے باعث شہریوں کی سیکورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

اب طے کیا گیا ہے کہ وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے الگ ونگ قائم کیا جائے جس کا نام سیکورٹی ڈویژن رکھا جائے گا اور اس کے لیے 11 ہزار 483 بھرتیاں کی جائیں گی۔

سیکیورٹی ڈویژن میں 8 ایس پی، 105 سب انسپکٹر، 210 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ایک ہزار 48 کانسٹیبل اور 10 ہزار 483 کانسٹیبل ہوں گے۔

بھرتیاں تین مراحل میں ہوں گی۔ اس کے لیے سالانہ 6 ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ مختص کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کی سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی جس کے بعد منصوبے کو 2026 تک مکمل کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا

VIP SECURTIY

SECURITY DIVISION

ADDITIONAL BUDGET