Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”سکندر“، ”کک ٹو“،”ٹائیگرورسزپٹھان“ کے ساتھ سلمان خان کی شاندار واپسی

دبنگ اسٹارایک بارپھر باکس آفس پر راج کرنے کو تیار
شائع 26 جولائ 2024 11:03am

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر باکس آفس پر راج کرنے کو تیار ہٰیں۔ فلم ’کک ٹو“ میں شیطان کے روپ میں ری انٹری دینے جا رہے ہیں۔

سلمان خان کو آخری مرتبہ ”ٹائیگر 3“ میں دیکھا گیا تھا۔ اس فنم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے بھی پرفارم کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہ ہو سکی ۔ سلمان خان ایک عرصے سے ہٹ فلم دینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اوراب ان کے نئے پروجیکٹ کی اپ ڈیٹس سامنے آرہی ہیں۔

کسی سے نہ ڈرنے والے سلمان خان بشنوئی گینگ سے خوفزدہ، بڑا بیان دے دیا

یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دبنگ اسٹار ایک بار پھر ”کک ٹو“ میں شیطانی کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم اس کے بارے میں مزید کوئی اپ ڈیٹس سامنے نہیں آئی تھی۔ ”کک“ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔ ساجد ناڈیا ڈوالا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا تھا۔ اس فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، رندیپ ہوڈا اور نواز الدین صدیقی شامل تھے۔

اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں ایک بارپھر ایک ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں ۔

”کک ٹو“ کے علاوہ سلمان خان ساجد نانڈیاڈ والا کے ساتھ فلم“ سکندر“کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔ یہ فلم آئندہ سال عید کے موقع پرریلیز ہوگی۔ ”سکندر“اور ”کک ٹو“ جیسے بڑے منصوبوں میں کام کرنے کے علاوہ سلمان خان کی ٹائیگر اور شاہ رخ خان کی پٹھان کے درمیان کراس اوور ہونے بھی جارہا ہے۔ ”ٹائیگر ورسز پٹھان“ کے نام سے ایک فلم کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جس میں یہ دو سپر اسٹارز ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوں گے۔

سلمان خان ان فلموں کے ساتھ ایک بڑی جیت کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

Celebrities

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle