Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈیفنس کراچی میں ’گاڑی اوور ٹیک‘ کے معاملے پر بگٹی قبیلوں میں خوں ریز تصادم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

واقعہ کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 07:28pm
—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں گزشتہ رات مبینہ طورپر گاڑی اوور ٹیک کرنے کے معاملے پر شروع ہونے والی تلخ کلامی بعدازاں خوں ریز تصادم میں تبدیل ہوگئی جس میں 5 نوجوان ہلاک ہوگئےاور واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

واضح رہے کہ واقعہ ڈیفنس فیز 6 نشاط کمرشل میں پیش آیا۔ بظاہر معمولی تنازع پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق دونوں گروپوں کا تعلق بگٹی قبیلے سے ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ فہد بگٹی اورعلی حیدر بگٹی کے درمیان پیش آیا۔ مرنے والوں میں فہد بگٹی، نصیب اللہ، میر محسن بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی اور علی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے میر حید علی اور قائم علی ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔

خیال رہے کہ اس معاملے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دونوں گروپوں میں پہلے سے دشمنی چلی آرہی تھی۔

ڈیفنس کراچی میں بگٹی قبیلے کے 2 گروپوں کا تصادم، 5 ہلاک

واقعہ سے متعلق نئی تفصیلات شامنے آئی ہیں۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو سفید گاڑی اور ایک سفید گاڑی دوسری سڑک سے آتے دیکھائی دے رہیں اور تینوں گاڑیاں جیسے ہی رکتی ہیں اس ہی وقت بھگڈر مچ جاتی ہے۔

گاڑی سے اترتے ہی دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ گاڑیوں میں آنے والے افراد کو چھپتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی اوورٹیک کرنے پردونوں گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی اور اسکے بعد معاملہ بگڑ گیا اور انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی۔

واقعہ کا مقدمہ درج

خیابان نشاط کمرشل میں 2 گروہوں کےدرمیان تصادم کے واقعہ کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا

مقدمہ سرکار مدعیت میں درج کیا گی، مقدمہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں،۔

خیال رہے کہ وزیرداخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی، ملوث عناصرکے خلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔