ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر جھڑپوں میں 10 افراد جاں بحق
ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر جھڑپوں میں 10 افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہوگئے۔
ضلع کرم کے مختلف مقامات پر زمین کے تنازع پر جاری جھڑپیں آج تیسرے روز میں داخل ہوگئیں، فریقین ایک دوسرے کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہے ہیں، پارا چنار شہر پر رات گئے ایک درجن میزائل داغے گئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جان بحق اور 55 زخمی ہوچکے ہیں۔
پولیس کے مطابق جھڑپیں بوشہرہ، ڈنڈر، بالش خیل، ہار کلے، پیواڑ اور شپینہ شگہ گیدو میں جاری ہیں جبکہ ضلع کرم کے 4 مقامات پر بہت تیزی سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔
ضلع کرم میں دو قبائل کے مابین شدید فائرنگ اور راکٹ حملے، 37 افراد زخمی
ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود کے مطابق ہنگو اور اوکرزئی سے گرینڈ جرگے کے اراکین سیز فائر کے لیے پہنچ چکے ہیں، سیز فائر کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
لودھراں : دو برادریوں میں خونی تصادم، 4 زندگیوں کے چراغ گل
دوسری جانب پاراچنار مین شاہراہ بھی ہر قسم آمد و رفت کے لیے بند ہے جبکہ سینکڑوں سبزی کی گاڑیاں مین روڈ پر کھڑی ہیں۔
Comments are closed on this story.