Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

کری پتے کا رس پیٹ کی اضافی چربی کو دور کر سکتا ہے

اسے پینے اور بنانے کا صحیح طریقہ جانیں
شائع 26 جولائ 2024 09:58am

کری پتہ کھانوں میں غذائیت اور ذائقے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جو پکوانوں میں ایک الگ ہی مہک دیتا ہے۔ اس کی خوشبو پکوانوں کو چار چاند لگا دیتی ہے۔

اگر خوشبو اور ذائقے سے ہٹ کر دیکھا جائے، تو کڑی پتے حیرت انگیز ادویاتی خصوصیات رکھتے ہیں۔ کڑی پتوں کا جوس اگر روزانہ پیا جائے تو صحت کو بے شمار فائدے پہنچا سکتا ہے، لیکن اس کے لیے اسے بنانے کا درست طریقہ معلوم ہونا چاہیے۔

گھر پر ریسٹورنٹ اسٹائل فرائز بنا ئیں، فرائی کرنے کے مختلف انداز اپنائیں

بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتا ہے

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کری پتوں کو استعمال کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ اس کے اندر پائی جانے والی ہائپوگلیسیمک خصوصیات خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ جبکہ اس میں موجود فائبرجسم میں انسولین کی بڑھتی ہوئی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔

خون کی کمی

خون کی کمی کی صورت میں روزانہ خالی پیٹ کری پتوں کا رس پیا جائے ،توجسم میں ہیموگلوبن کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ کیونکہ کری پتوں میں موجود آئرن جسم میں خون کی کمی کو دور کر کےتھکاوٹ اور کمزوری کو دور کرنے میں مددگار ہے۔

موتیا بند

کری پتوں میں وٹامن پایا جاتا ہے،جو آنکھوں کے ساتھ ساتھ بینائی تیز کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ اگر باقاعدگی سے کڑی پتوں کا جوس پیا جائے تو موتیا بند ہونے سے بھی محفوظ رہا جا سکتاہے۔

وزن کوکنٹرول کرتا ہے

جب جسم کو درست طریقے سے ڈیٹوکس کیا جائے تو جسم میں اٖضافی چربی جمع نہیں ہوتی۔ اس لیے اگر اپ کو محسوس ہو کہ آپ کا وزن بڑھ رہا ہے تو فورا کری پتے کے رس کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔

کری پتے کا جوس بنانا انتہائی آسان ہے۔5 -10 پتے کری پتے لیں اور انہیں ایک گلاس پانی میں ملا لیں اور گرینڈ کرلیں۔ لیجیے ایک بہترین گرین جوس تیار ہے، انہیں اپنی خوراک میں شامل کریں اورصحت کا خزانہ پائیں۔ آپ چاہیں تو اس میں ذائقے کے لیے دھنیا اور پو دینے کو بھی شامل کر سکتی ہیں۔ان جڑی بوٹیوں سے بنا ایک اچھا، ہرا تازہ جوس آپ کے جسم کو ڈیٹوکس کرنے کے لیے کافی ہے۔ اب اپنے دن کی شروعات اس جوس کو پی کر کریں۔

دسترخوان

Women

lifestyle