Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کے آرمی چیف کے نام پیغام کوئی اہمیت نہیں، رانا ثنااللہ

پی ٹی آئی کے فوج مخالف بیانات کو دیکھتے ہوئے کوئی ان پیغامات پر کیسے یقین کر سکتا ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور
شائع 26 جولائ 2024 09:29am

وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا آرمی چیف کے ن ام مبینہ پیغام کافی دیر سے آیا ہے اور اس پیغام کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کا بیان ایسے وقت پرسامنے آیا ہے جب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام پیغام دیا کہ موجودہ حکومت پاک فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کرنا چاہتی ہے۔

نجی چینل کے انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فوج مخالف بیانات کو دیکھتے ہوئے کوئی ان پیغامات پر کیسے یقین کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نجی محفلوں میں کہہ رہے ہیں کہ ان کی بات ہوگئی ہے کہ نومبر میں جیسے ہی چیف جسٹس تبدیل ہوںگے، تو اس کے بعد نئے الکشن کی تیاری کریں۔

مخصوص نشستیں ملنے کے بعد عدم اعتماد کی طرف جائیں گے، اسد قیصر

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمر ایوب نے کہا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت کے چھکے چھوٹ گئے ہیں، عوام نئے انتخابات کی تیاری کرے۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے عمران خان کے سامنے کنول شوزب نے سفارشات رکھی ہیں، جس پر عمران خان نے اطمینان اور تسلی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں اسد قیصر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ دسمبر تک ان کی جماعت حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے لیکن ہمیں نظر آرہا ہے کہ کچھ چییں ایسے انداز میں کی جارہی ہیں کہ ان کو اپنے تئیں لگتا ہے کہ اس طرح کا ایجنڈا پورا کر لیں گے، لیکن ایسا ہوگا نہیں۔‘

مزیدپڑھیں:

میرے خلاف جی ایچ کیو پر احتجاج کیلئے اکسانے کا بیانیہ بنایا گیا ہے، عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ

بنوں واقعے پر عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایات جاری کردیں

imran khan

Rana Sanaullah

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی کو جواب

رانا ثنا اللہ اور عمران خان

تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پاک فوج

رانا ثنا اللہ اور آرمی چیف

پی ٹی آئی کا فوج کو پیغام