Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان، ملک بھر میں بھی بادل جم کر برسنے کو تیار

گزشتہ روز بھی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 07:21pm

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع ابر آلود اور بادلوں کے ڈیرے ہیں، شہر میں آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی شہر قائد میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، کراچی کے علاقے طارق روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ کارساز، حسن اسکوائر اور گلشن اقبال میں ہلکی بارش جبکہ ملیر اور کورنگی میں بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے آئندہ چنددنوں میں کراچی کا موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے،،،سردار سرفراز کے مطابق انتیس جولائی سے مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور انتیس جولائی کی دوپہر یا رات سے کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا بتانا ہے کہ یہ مون سون کا اسپیل اکتیس جولائی تک اثرانداز رہے گا، شہر کے بیشتر مقامات پر اس دوران معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے،،سردار سرفراز کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست میں کراچی میں اچھی بارشیں ہو سکتی ہیں ۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش، کئی علاقوں میں بجلی فراہمی معطل

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہے گی،اسلام آباد، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور، مردان، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر، کرم، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں بھی تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شیخوپورہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نورپورتھل، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی

رات گئے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آ گئی۔

karachi

Met Office

Rain

Karachi Rain

rainy weather

Rain prediction

HEAVY RAINFALL