Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اربوں ڈالرز کی کمی، ریٹنگ بڑھانے کے لیے ایلون مسک کا زکربرگ کو چیلنج

کسی بھی جگہ لڑائی کرنے کے لیے تیار ہیں، ٹیسلا سربراہ
شائع 26 جولائ 2024 05:49pm

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں اکیس ارب ستر کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی واقعہ ہوئی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق چوبیس جولائی کو ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں گیارہ فیصد کمی ہوئی، اپریل سے جون کے دوران ٹیسلا کے منافع میں پنتالیس فیصد کمی آئی. جس کے بعد ایلون مسک نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ایک بار پھر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے دو دو ہاتھ کرنے کو کہہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کو امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خطاب میں شرکت کیلیے مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کی۔

مارک زکربرگ نے ایلون مسک سے حقیقی ریسلنگ کیلئے تیاری شروع کردی

ایلون مسک نے کہا کہ وہ مارک زکربرگ سے کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ اور کسی بھی اصول کے تحت لڑائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایلون مسک کا بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ان کے حریف میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہیں جواب دے ڈالا۔

سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم تھریڈز پر ایک صارف نے ایلون مسک کا بیان شیئر کیا تو مارک زکربرگ نے کمنٹ میں لکھا کہ کیا ہم یہ دوبارہ کرنے والے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل بھی خبریں زیر گردش رہی ہیں کہ ایلون مسک اور مارک زکربرگ ایک دوسرے کے ساتھ ریسلنگ میچ کی تیاری کرچکے تھے مگر وہ میچ نہ ہوسکا۔

Elon Musk

Mark Zuckerburg

fight challenge