Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کے ساتھ شوگر ملز نے کیسے کپیسٹی پیمنٹ کے نام پر اربوں روپے سمیٹے

سلیمان شہبازکے بجلی گھرکوبھی کپیسِٹی پیمنٹ کی مد میں منافع ملنے کے الزامات ، سلیمان شہباز کی تردید
شائع 25 جولائ 2024 10:58pm

پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیز نے کپیسٹی پیمنٹ کے نام پر اربوں روپے سمیٹے، منافع خوری کے اس دھندے میں شوگر ملزنے بھی خوب منافع کمایا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے بجلی گھرکو بھی کپیسِٹی پیمنٹ کی مد میں منافع ملنے کے الزامات سامنے آئے، لیکن سلیمان شہباز نے ایکس پربیان میں بیگاس سے پید اہونے والی بجلی پر کپیسٹی پیمنٹ کی ادائیگی کی تردید کردی۔

ان کے مطابق بیگاس یعنی گنے کے پھوک سے چلنے والے بجلی کے کارخانوں کو صرف اس بجلی کی قیمت ادا کی جاتی ہے جو گرڈ کو دی جاتی ہے۔

غیرملکی نشریاتی ادارے نے معاملے کی تحقیق کی ماہر توانائی عمار حبیب نے بتایا کہ بیگاس سے بجلی پیدا کرنے کا ایک خاص سیزن ہوتا ہے اس سیزن کےدوران بجلی گھروں کو کپیسِٹی پیمنٹ کی جاتی ہے۔

عمارحبیب نےکہا کہ ضروری نہیں کہ ان کمپنیز کو پورے سال کیپسٹی پیمنٹ ملے کیونکہ یہ پلانٹس پورے سال نہیں چلتے۔

K Electric

electricity bill