Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی پر پابندی کا آئیڈیا کس کا تھا، آصف کرمانی نے ن لیگ کیوں چھوڑی؟

تحریک انصاف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، عطاء تارڑ
شائع 25 جولائ 2024 10:39pm
Ban on PTI, why delay in consultation with allies?| News Insight | EP-16 | Aaj News

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے اور ہمارے اتحادیوں نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے کہ اس پر تفصیلی فیصلہ نہیں آرہا۔

آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری نظر ثانی کی اپیل کو جلد سے جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے تاکہ اس میں جو قانونی سقم اور ہمارے سوالات ہیں اس پر سپریم کورٹ جواب دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام پر کوئی کنفیوژن نہیں ہے یہ ایک عزم کا نام ہے، اس پر قانونی مشاورت جاری ہے اور اسے حتمی شکل دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، یہ میری رائے ہے اور میں اس پر قائم رہوں گا۔

پی ٹی آئی پر پابندی کا آئیڈیا کس کا تھا؟ اس سوال کے جواب میں عطاء تارڑ نے کہا کہ ’جماعت کے اندر جب بیٹھتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس میں بہت سارے لوگوں کی مشاورت شامل ہوتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشترکہ فیصلہ تھا جس کا میں نے بطور ترجمان اعلان کیا۔

وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایکس پر پابندی نگراں حکومت کے دور میں وزارت داخلہ کے کہنے پر لگی، معاملہ عدالت میں ہے، اس کا کوئی نہ کوئی فیصلہ آجائے گا۔

حکومت کو وارننگ دے رہے ہیں دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالیں، روکا تو حالات خراب ہوں گے، حافظ نعیم

ان کا کہنا تھا کہ ’کل ہی ہماری ایک خاتون ایم پی اے جو وزیر اطلاعات ہیں، ان کی ایک جعلی ویڈیو نکالی گئی پی ٹی آئی کی طرف سے، ایک پورنوگرافک سائٹ سے وہ ویڈیو اٹھائی گئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لگائی گئی، کل کو لوگوں کے بچوں پر لگائی جائیں گی، چائلڈ پورنو گرافی کو پاکستان میں پروموٹ کیا جائے گا، کیونکہ ان ک کوئی دین ایمان تو ہے نہیں، مادر پدر آزاد ہیں، کسی کی ماں بہن کی تضحیک کریں تذلیل کریں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کل ایک انڈین پورن ویب سائٹ سے وہ ویڈیو نکلی، جس پر انہوں نے شکل چینج کرکے ہماری وزیر اطلاعات پنجاب کے ساتھ اس کو منسوب کیا‘۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ ڈیپ فیک کا ٹرینڈ کس نے اس ملک کے اندر شروع کیا، ’کس نے کہا کہ کسی نہ ماں چھوڑو نہ بہن چھوڑو‘۔

وزیر اطلاعات نے فائر وال کی فعالیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ سروسز، ڈیٹا اور سائبر سکیورٹی کو آئی ٹی منسٹری ڈیل کرتی ہے، اس پر آئی ٹی منسٹری کا پالیسی بیان آجائے گا جو عوام کے سامنے رکھ دیا جائے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کسی چینل کو بند نہیں کیا گیا، ہمارے دور میں کسی اینکر کو آف ایئر نہیں کیا گیا۔

آصف کرمانی نے ن لیگ کیوں چھوڑی

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے والے سینئیر رہنما آصف کرمانی نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور اس بات کر گفتگو کی کہ انہوں نے ن لیگ کو کیوں خیر باد کہا۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کی عہدے کی کئی آفرز ٹھکرا چکا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ سیاست عزت کیلئے کی جاتی ہے، لیکن کچھ سال سے سیاست طاقت کیلئے کی جارہی ہے۔

آصف کرمانی نے کہا کہ عوام پر بجلی کے بم گرائے جارہے ہیں اور اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے نواز شریف اور شہباز شریف قابل احترام تھے اور ہیں، 2018 میں نواز شریف کا گراف بہت بلند تھا، خوشامدی ٹولے نے نواز شریف کا نقصان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باجوہ صاحب کی ایکسٹینشن کا جب مرحلہ آیا تو میں نے محسوس کیا کہ خوش آمدی ٹولے نے نواز شریف صاحب کو بے بس کرکے انہیں مجبور کرکے یہ فیصلہ کروایا۔ انہیں بے بس کرکے پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران الیکشن بھی نہیں کروانے دیا گیا۔

پی ٹی آئی پر پابندی خارج از امکان نہیں، انہوں نے بات چیت کی گنجائش نہیں چھوڑی، خواجہ آصف

آصف کرمانی نے کہا کہ شہباز شریف کا پارٹی میں ایک اہم کردار ہے، جو بھی فیصلہ ہوا اس میں ظاہر ہے شہباز شریف بھی شامل ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں آصف کرمانی نے کہا کہ مریم نواز کو وہ مشیران اور ٹیم میسر نہیں جو ان کے والد صاحب کو بطور وزیراعلیٰ دستیاب تھی، اس وقت ان کے پاس بڑے قابل اور ذہین لوگ تھے جو ان کے ساتھ چلے، اب تو خوش آمدی تائپ کے لوگ ہیں جو قبضہ کئے بیٹھے ہیں۔

Attaullah Tarar