Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مس یونیورس پاکستان کا ٹائٹل نور زرمینہ لے اُڑیں

29 سالہ نور زرمینہ کا تعلق پاکستان کے شہر اسلام آباد سے ہے۔
شائع 25 جولائ 2024 10:10pm
تصوہر بشکریہ گوگل
تصوہر بشکریہ گوگل

مس یونیورس پاکستان 2024 کا ٹائٹل اداکارہ اور ماڈل نور زرمینہ نے اپنے نام کر لیا۔

مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے والی 29 سالہ نور زرمینہ کا تعلق پاکستان کے شہر اسلام آباد سے ہے۔

نور زرمینہ کی کامیابی کا اعلان ہفتہ کو مس یونیورس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ہونے والی ایک ویڈیو میں کیا گیا۔

اداکارہ و ماڈل نومبر میں میکسیکو میں مس یونیورس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

خیال رہے گزشتہ برس ایریکا رابن پہلی خاتون تھیں جنہوں نے مس یونیورس پاکستان کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

winner

Miss Universe Pakistan

NOOR XARMINA