Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرینکفرٹ کے علاوہ برطانیہ اور بیلجیئم میں بھی افغان باشندوں کا پاکستانی مشنز پر دھاوا بولنے کا انکشاف

اسحاق ڈار اور فلیپو گرانڈی کے درمیان معاملے پر ٹیلیفونک گفتگو
شائع 25 جولائ 2024 09:33pm

جرمنی میں فرینکفرٹ کے علاوہ برطانیہ اور بیلجیئم میں بھی افغان باشندوں کی جانب سے پاکستانی مشنز پر دھاوا بولنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معاملہ یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی کے سامنے اٹھا دیا۔

افغان باشندوں نے برطانیہ اور بیلجیئم میں بھی پاکستانی مشنز پر حملے کیے۔

اسحاق ڈار اور فلیپو گرانڈی کے درمیان اس معاملے پر ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

فلیپو گرانڈی نے افغان مہاجرین کی مسلسل میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فلیپو گرانڈی نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغان باشدنوں کے کارڈز کی توسیع قابل ستائش ہے۔

Germany

Pakistan Embassy

Afghan Nationals

Frankfurt